19 مئی 2026 - 11:17
مآخذ: ابنا
آلبانیا میں منافقین کو صہیونی مدد کا انکشاف

ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے آلبانی میں موجود دہشت گرد تنظیم منافقین کی سرگرمیوں کے لیے وسیع پیمانے پر سائبر تعاون فراہم کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے آلبانی میں موجود دہشت گرد تنظیم منافقین کی سرگرمیوں کے لیے وسیع پیمانے پر سائبر تعاون فراہم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سائبر اداروں اور سکیورٹی کمپنیوں نے آلبانی میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں، جہاں منافقین کا مرکزی ٹھکانہ اور سائبر نیٹ ورک قائم ہے۔ عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعاون بظاہر آلبانی کی حکومت کی مدد کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم رپورٹ میں منافقین کے کردار کو واضح طور پر نظر انداز کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران درجنوں اسرائیلی سائبر سکیورٹی کمپنیوں نے آلبانی کے دارالحکومت تیرانا میں ایک خصوصی اسٹریٹجک کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد آلبانی کو مبینہ ایرانی سائبر حملوں کے خلاف دفاعی صلاحیت فراہم کرنا بتایا گیا۔

عبرانی اخبار کے مطابق آلبانی اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی 2022 میں اس وقت بڑھی جب آلبانی کے سرکاری ڈیجیٹل نظام پر بڑے سائبر حملوں کا دعویٰ کیا گیا، جس کے بعد آلبانی نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ آلبانی نے ہزاروں ایرانی مخالف عناصر کو پناہ دے رکھی ہے اور یہی ملک منافقین کے اہم مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سائبر سکیورٹی اجلاس میں اسرائیل کی 14 بڑی کمپنیوں نے شرکت کی، جنہوں نے حساس تنصیبات کے تحفظ، سائبر حملوں سے نمٹنے اور ڈیٹا لیک روکنے سے متعلق ٹیکنالوجی اور تجاویز پیش کیں۔

اس اجلاس میں آلبانی کے وزیر اعظم ایڈی راما سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کی شرکت بھی توجہ کا مرکز بنی۔ٓژ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha